صحیح مسلم - سلام کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5774
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أُسَامَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذَا الطَّاعُونَ رِجْزٌ سُلِّطَ عَلَی مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ أَوْ عَلَی بَنِي إِسْرَائِيلَ فَإِذَا کَانَ بِأَرْضٍ فَلَا تَخْرُجُوا مِنْهَا فِرَارًا مِنْهُ وَإِذَا کَانَ بِأَرْضٍ فَلَا تَدْخُلُوهَا
طاعون بدفالی اور کہانت وغیرہ کے بیان میں۔
محمد بن عبداللہ بن نمیر، ابی سفیان، محمد بن منکدر، عامر بن سعد، حضرت اسامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا یہ طاعون ایک عذاب ہے جسے تم سے پہلے لوگوں پر یا بنی اسرائیل پر مسلط کیا گیا جب تم ایسی زمین میں ہو تو طاعون سے بھاگتے ہوئے اس علاقہ سے مت نکلو اور جس جگہ طاعون ہو تو تم وہاں مت جاؤ۔
Top