صحیح مسلم - سلام کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5771
و حَدَّثَنِيهِ عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي ابْنَ عَطَائٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمُتَوَکِّلِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ أَخِي عَرِبَ بَطْنُهُ فَقَالَ لَهُ اسْقِهِ عَسَلًا بِمَعْنَی حَدِيثِ شُعْبَةَ
شہد پلا کر علاج کرنے کے بیان میں
عمرو بن زرارہ عبدالوہاب ابن عطاء، سعید قتادہ، ابومتوکل ناجی، حضرت ابوسعید ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کیا میرے بھائی کا پیٹ خراب ہوگیا تو آپ ﷺ نے اس سے کہا اسے شہد پلاؤ باقی حدیث اسی طرح ہے۔
Top