صحیح مسلم - سلام کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5770
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمُتَوَکِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ أَخِي اسْتَطْلَقَ بَطْنُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْقِهِ عَسَلًا فَسَقَاهُ ثُمَّ جَائَهُ فَقَالَ إِنِّي سَقَيْتُهُ عَسَلًا فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا فَقَالَ لَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ جَائَ الرَّابِعَةَ فَقَالَ اسْقِهِ عَسَلًا فَقَالَ لَقَدْ سَقَيْتُهُ فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَ اللَّهُ وَکَذَبَ بَطْنُ أَخِيکَ فَسَقَاهُ فَبَرَأَ
شہد پلا کر علاج کرنے کے بیان میں
محمد بن مثنی، محمد بن بشار، ابن مثنی محمد بن جعفر، شعبہ، قتادہ، ابی متوکل ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا میرے بھائی کو دست لگ گئے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسے شہد پلاؤ اس نے پلایا پھر آکر عرض کیا میں نے اسے شہد پلایا لیکن اس کے دستوں میں مزید زیادتی ہوگئی آپ ﷺ نے اسے تین مرتبہ یہی فرمایا پھر وہ چوتھی مرتبہ آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا اسے شہد پلاؤ اس نے عرض کیا میں نے پلایا لیکن اس کے دستوں میں زیادتی ہی ہوتی چلی گئی رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ نے سچ فرمایا اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے پس اس نے پھر شہد پلایا تو وہ صحت مند ہوگیا۔
Top