کلونجی کے ذریعہ علاج کرنے کے بیان میں
محمد بن رمح بن مہاجر، لیث، عقیل ابن شہاب ابوسلمہ بن عبدالرحمن بن سعید بن مسیب ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے کلونجی میں سوائے موت کے ہر بیماری کی شفاء ہے السَّامُ کا معنی موت اور الْحَبَّةُ السَّوْدَائُ کا معنی الشُّونِيزُ یعنی کلونجی ہے۔