صحیح مسلم - سلام کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5700
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ اشْتَکَيْتَ فَقَالَ نَعَمْ قَالَ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيکَ مِنْ کُلِّ شَيْئٍ يُؤْذِيکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيکَ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيکَ
دوا بیماری اور جھاڑ پھونک کے بیان میں
بشر بن ہلال صواف عبدالوارث عبدالعزیز ابن صہیب ابی نضرہ ابوسعید حضرت ابوسعید ؓ سے روایت ہے کہ جبرائیل (علیہ السلام) نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا اے محمد! آپ ﷺ بیمار ہوگئے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا جی ہاں انہوں نے کہا اللہ کے نام سے ہر اس چیز کے شر سے جو آپ ﷺ کو تکلیف دینے والی ہو اور ہر نفس یا حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے میں آپ ﷺ کو دم کرتا ہوں اللہ آپ ﷺ کو شفا دے گا میں اللہ کے نام سے آپ ﷺ کو دم کرتا ہوں۔
Top