صحیح مسلم - سلام کرنے کا بیان - حدیث نمبر 5665
و حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَيَّارٍ قَالَ کُنْتُ أَمْشِي مَعَ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ فَمَرَّ بِصِبْيَانٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ وَحَدَّثَ ثَابِتٌ أَنَّهُ کَانَ يَمْشِي مَعَ أَنَسٍ فَمَرَّ بِصِبْيَانٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ وَحَدَّثَ أَنَسٌ أَنَّهُ کَانَ يَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ بِصِبْيَانٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ
بچوں کے سلام کرنے کے استحباب کے بیان میں
عمرو بن علی محمد بن ولید محمد بن جعفر، شعبہ، ثابت بنانی حضرت یسار ؓ سے روایت ہے کہ میں ثابت بنانی کے ساتھ تھا وہ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہیں سلام کیا اور ثابت کی روایت میں ہے میں حضرت انس ؓ کے ساتھ چل رہا تھا وہ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہوں نے ان بچوں کو سلام کیا اور حدیث روایت کی حضرت انس ؓ نے کہا وہ رسول اللہ کے ساتھ چل رہے تھے آپ ﷺ بچوں کے پاس سے گزرے تو آپ نے انہیں سلام کیا۔
Top