صحیح مسلم - زکوۃ کا بیان - حدیث نمبر 2476
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ أَبَا يُونُسَ مَوْلَی أَبِي هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنِّي لَأَنْقَلِبُ إِلَی أَهْلِي فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً عَلَی فِرَاشِي ثُمَّ أَرْفَعُهَا لِآکُلَهَا ثُمَّ أَخْشَی أَنْ تَکُونَ صَدَقَةً فَأُلْقِيهَا
رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کی ال بنو ہاشم اور عبد المطت و غیرہ کے لئے زکوة کی تحریم بیان میں
ہارون بن سعید ایلی، ابن وہب، عمرو، ابویونس، جو کہ مولیٰ ہیں حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا میں اپنے اہل کی طرف گیا تو میں نے بستر پر گری ہوئی ایک کھجور پائی میں نے اسے کھانے کے لئے اٹھایا پھر مجھے خوف ہوا کہ وہ صدقہ کی نہ ہو لہذا میں نے اسے پھینک دیا۔
Top