صحیح مسلم - زکوۃ کا بیان - حدیث نمبر 2364
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ جَرِيرٍ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَنْفَقَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ طَعَامِ بَيْتِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ کَانَ لَهَا أَجْرُهَا بِمَا أَنْفَقَتْ وَلِزَوْجِهَا أَجْرُهُ بِمَا کَسَبَ وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِکَ لَا يَنْقُصُ بَعْضُهُمْ أَجْرَ بَعْضٍ شَيْئًا
امانت دار خزانچی اور اس عورت کے ثواب کا بیان جو اپنے شوہر کی صریح اجازت یا عرفی اجازت سے صدقہ کرے۔
یحییٰ بن یحیی، زہیر بن حرب، اسحاق بن ابراہیم، جریر، یحیی، منصور، شقیق، مسروق، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب عورت اپنے گھر سے بغیر فساد کے خرچ کرتی ہے تو اس کو خرچ کرنے کا ثواب ہوگا اور خزانچی کے لئے بھی اسی طرح ثواب ہوگا کسی کے ثواب میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی۔
Top