صحیح مسلم - زکوۃ کا بیان - حدیث نمبر 2347
حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ سَلَّامٍ الْکُوفِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُعْفِيُّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ أَنْ يَسْتَتِرَ مِنْ النَّارِ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ فَلْيَفْعَلْ
صدقہ کی ترغیب اگرچہ ایک کھجور یا عمدہ کلام ہی ہو وہ دوزخ سے آڑ ہے کے بیان میں
عون بن سلام کوفی، زہیر بن معاویہ جعفی، ابواسحاق، عبداللہ بن معقل، حضرت عدی ؓ بن حاتم سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر تم میں سے کوئی ایک کھجور کا ٹکڑا دے کر بھی آگ سے بچنے کی طاقت رکھتا ہو تو کر گزرے۔
Top