صحیح مسلم - زکوۃ کا بیان - حدیث نمبر 2308
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ اللَّهُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی يَا ابْنَ آدَمَ أَنْفِقْ أُنْفِقْ عَلَيْکَ وَقَالَ يَمِينُ اللَّهِ مَلْأَی وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ مَلْآنُ سَحَّائُ لَا يَغِيضُهَا شَيْئٌ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ
خرچ کرنے کی ترغیب اور خرچ کرنے والے کے لئے بشارت کے بیان میں
زہیر بن حرب، محمد بن عبداللہ بن نمیر، سفیان بن عیینہ، ابوزناد، اعرج حضرت ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ فرماتے ہیں اے بنی آدم تو خرچ کر میں تجھ پر خرچ کروں گا نیز فرمایا اللہ کا دایاں ہاتھ بھرا ہوا ہے اور رات دن کے برسنے سے اس میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی۔
Top