صحیح مسلم - زکوۃ کا بیان - حدیث نمبر 2282
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاکُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ زَکَاةَ الْفِطْرِ مِنْ رَمَضَانَ عَلَی کُلِّ نَفْسٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ أَوْ رَجُلٍ أَوْ امْرَأَةٍ صَغِيرٍ أَوْ کَبِيرٍ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ
صدقہ الفطر مسلمانوں پر کھجور اور جو سے ادا کرنے کے بیان میں
محمد بن رافع، ابن ابی فدیک، ضحاک، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مسلمانوں میں سے ہر نفس پر آزاد ہو یا غلام مرد ہو یا عورت چھوٹا ہو یا بڑا کھجور سے ایک صاع صدقہ الفطر واجب کیا ہے۔
Top