صحیح مسلم - زکوۃ کا بیان - حدیث نمبر 2274
حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَی عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ عَمْرٌو عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ زُهَيْرٌ يَبْلُغُ بِهِ لَيْسَ عَلَی الْمُسْلِمِ فِي عَبْدِهِ وَلَا فَرَسِهِ صَدَقَةٌ
مسلمان پر غلام اور گھوڑے کی زکوة نہیں ہے۔
عمروناقد، زہیر بن حرب، سفیان بن عیینہ، ایوب بن موسی، مکحول، سلیمان بن یسار، عراک بن مالک، حضرت ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا مسلمان پر اس کے غلام اور گھوڑے کی زکوٰۃ فرض نہیں ہے۔
Top