پانچ اوسق سے کم غلہ میں زکوة نہیں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد، زہیر بن حرب، وکیع، سفیان، اسماعیل بن امیہ، محمد بن یحییٰ بن حبان، یحییٰ بن عمارہ، حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اوسق سے کم کھجور میں زکوٰۃ نہیں اور نہ غلہ میں۔