محرم کے روزوں کے فضیلت کے بیان میں
زہیر بن حرب، جریر، عبدالملک بن عمیر، محمد بن منتشر، حمید بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ آپ ﷺ سے پوچھا گیا کہ فرض نماز کے بعد کونسی نماز سب سے افضل ہے؟ اور رمضان کے مہینے کے بعد کون سے روزے سب سے افضل ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز (تهجد) ہے اور رمضان کے مہینے کے روزوں کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے روزے ہیں۔