میت کی طرف سے روزوں کی قضا کے بیان میں
احمد بن عمر وکیعی، حسین بن علی، زائدہ، سلیمان، مسلم، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت آپ ﷺ کی خدمت میں آئی اور اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! ﷺ میری ماں کا انتقال ہوگیا ہے اور اس پر ایک مہینے کے روزوں کی قضا لازم ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا اگر تیری ماں پر کوئی قرض ہوتا تو کیا وہ قرض اس کی طرف سے تو ادا کرتی؟ عرض کیا کہ ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کا قرض زیادہ اس کا حقدار ہے کہ اسے ادا کیا جائے۔