صحیح مسلم - روزوں کا بیان - حدیث نمبر 2636
و حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ بُکَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ إِنَّ النَّاسَ شَکُّوا فِي صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ مَيْمُونَةُ بِحِلَابِ اللَّبَنِ وَهُوَ وَاقِفٌ فِي الْمَوْقِفِ فَشَرِبَ مِنْهُ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ
حاجی کے لئے عرفات کے میدان میں عرفہ کے دن روزہ نہ رکھنے کے استحباب کے بیان میں
ہارون بن سعید، ابن وہب، عمرو، بکیربن اشج، کریب، مولیٰ ابن عباس، حضرت میمونہ ؓ نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ لوگ عرفہ کے دن رسول اللہ ﷺ کے روزے کے بارے میں شک میں پڑگئے چناچہ حضرت میمونہ ؓ نے آپ ﷺ کی طرف دودھ کا ایک لوٹا بھیجا جس وقت کہ آپ ﷺ عرفات کے میدان میں کھڑے ہوئے تھے آپ ﷺ نے اس دودھ سے پیا جبکہ لوگ آپ ﷺ کی طرف دیکھ رہے تھے۔
Top