صحیح مسلم - روزوں کا بیان - حدیث نمبر 2574
حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ أَسَمِعْتَ أَبَاکَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ فَسَکَتَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ نَعَمْ
اس بات کے بیان میں کہ روزہ میں اپنی بیوی کا بوسہ لینا حرام نہیں شرط یہ ہے کہ اپنے جذبات پر کنٹرول ہو۔
علی بن حجر، ابن ابی عمر، حضرت سفیان ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن قاسم سے پوچھا کہ کیا تم نے اپنے باپ کو عائشہ ؓ سے روایت بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی ﷺ روزہ کی حالت میں ان کو بوسہ لے لیا کرتے تھے؟ حضرت عبدالرحمن تھوڑی دیر خاموش رہے پھر فرمایا ہاں
Top