صحیح مسلم - روزوں کا بیان - حدیث نمبر 2547
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَوَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ يَخْطُبُ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَا يَغُرَّنَّکُمْ نِدَائُ بِلَالٍ وَلَا هَذَا الْبَيَاضُ حَتَّی يَبْدُوَ الْفَجْرُ أَوْ قَالَ حَتَّی يَنْفَجِرَ الْفَجْرُ
روزہ طلوع فجر سے شروع ہوجاتا ہے اس سے قبل تک کھانا پینا جائز ہے اور اس میں ہم ان احکام سے بحث کریں گے جو صبح صادق اور صبح کا ذب سے متعلق ہیں۔
عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، سوادہ، حضرت سمرہ بن جندب ؓ خطبہ دیتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ سے روایت ہے آپ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی آدمی حضرت بلال کی اذان سے دھوکہ نہ کھائے اور نہ اس سفیدی سے یہاں تک کہ فجر ظاہر ہوجائے۔
Top