صحیح مسلم - روزوں کا بیان - حدیث نمبر 2506
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا وَقَبَضَ إِبْهَامَهُ فِي الثَّالِثَةِ
چاند دیکھ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور چاند دیکھ کر عید الفطر کرنا اور اگر بادل ہوں تو تیس دن کے روزے پورے کرنا۔
ہارون بن عبداللہ، روح بن عبادہ، زکریا، ابن اسحاق، عمرو بن دینار حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ مہینہ اس طرح اور اس طرح اور اس طرح اور آپ ﷺ نے تیسری مرتبہ میں انگوٹھے کو بند فرما لیا۔
Top