صحیح مسلم - رضاعت کا بیان - حدیث نمبر 3650
و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمَرْأَةَ کَالضِّلَعِ إِذَا ذَهَبْتَ تُقِيمُهَا کَسَرْتَهَا وَإِنْ تَرَکْتَهَا اسْتَمْتَعْتَ بِهَا وَفِيهَا عِوَجٌ و حَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ کِلَاهُمَا عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمِّهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ سَوَائً
عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے بیان میں
حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابن مسیب، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ عورت پسلی کی ہڈی کی طرح ہے جب تو اسے سیدھا کرنا چاہے گا تو توڑ بیٹھے گا اور اگر تو نے اسے چھوڑ دیا تو اس سے نفع حاصل کرسکے گا اور اس میں ٹیڑھا پن رہے گا۔ زہیر بن حرب، عبد بن حمید، یعقوب بن ابراہیم، ابن سعد، زہری اس حدیث کی دوسری سند ذکر کی ہے۔
Top