صحیح مسلم - رضاعت کا بیان - حدیث نمبر 3626
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ إِذَا تَزَوَّجَ الْبِکْرَ عَلَی الثَّيِّبِ أَقَامَ عِنْدَهَا سَبْعًا وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ عَلَی الْبِکْرِ أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا قَالَ خَالِدٌ وَلَوْ قُلْتُ إِنَّهُ رَفَعَهُ لَصَدَقْتُ وَلَکِنَّهُ قَالَ السُّنَّةُ کَذَلِکَ
باکرہ کنواری اور ثیبہ شادی شدہ کے پاس شب رفاف گزارنے کے بعد شوہر کے ٹھہرنے کی مقدار کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ہشیم، خالد، ابی قلابہ، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ جب آپ ﷺ نے باکرہ سے ثیبہ پر شادی کی تو باکرہ کے پاس سات دن قیام کیا اور جب ثیبہ سے باکرہ پر شادی کی تو اس کے پاس تین دن قیام کیا خالد نے کہا اگر میں یہ کہوں کہ انہوں نے مرفوع حدیث بیان کی تو میں سچا ہوں لیکن انہوں نے کہا سنت اسی طرح ہے۔
Top