صحیح مسلم - رضاعت کا بیان - حدیث نمبر 3625
حَدَّثَنِي أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا حَفْصٌ يَعْنِي ابْنَ غِيَاثٍ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَيْمَنَ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ذَکَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَذَکَرَ أَشْيَائَ هَذَا فِيهِ قَالَ إِنْ شِئْتِ أَنْ أُسَبِّعَ لَکِ وَأُسَبِّعَ لِنِسَائِي وَإِنْ سَبَّعْتُ لَکِ سَبَّعْتُ لِنِسَائِي
باکرہ کنواری اور ثیبہ شادی شدہ کے پاس شب رفاف گزارنے کے بعد شوہر کے ٹھہرنے کی مقدار کے بیان میں
ابوکریب، محمد بن العلاء، حفص یعنی ابن غیاث، عبدالواحد بن ایمن، ابی بکربن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام، حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ ان سے رسول اللہ ﷺ نے شادی کی اور اس میں جو امور پیش آئے ذکر کئے آپ ﷺ نے فرمایا اگر تو چاہے کہ تیرے لئے میں سات دن ٹھہروں اور سات دن ہر بیوی کے لئے اگر میں نے تیرے پاس سات دن قیام کیا تو دوسری ازواج کے پاس بھی سات سات دن مقرر کروں گا۔
Top