صحیح مسلم - رضاعت کا بیان - حدیث نمبر 3623
و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تَزَوَّجَ أُمَّ سَلَمَةَ فَدَخَلَ عَلَيْهَا فَأَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ أَخَذَتْ بِثَوْبِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ شِئْتِ زِدْتُکِ وَحَاسَبْتُکِ بِهِ لِلْبِکْرِ سَبْعٌ وَلِلثَّيِّبِ ثَلَاثٌ
باکرہ کنواری اور ثیبہ شادی شدہ کے پاس شب رفاف گزارنے کے بعد شوہر کے ٹھہرنے کی مقدار کے بیان میں
عبداللہ بن مسلمہ، سلیمان یعنی ابن بلال، عبدالرحمن بن حمید، عبدالملک بن ابی بکر، حضرت ابوبکر بن عبدالرحمن ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جب ام سلمہ ؓ سے شادی کی اور ان سے دخول کیا اور آپ نے جب ان سے جدا ہونا چاہا انہوں نے آپ ﷺ کو کپڑے سے پکڑ لیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر تم چاہو تو میں تمہارے پاس زیادہ ٹھہروں اور اس مدت کا حساب رکھوں باکرہ کے لئے سات دن اور ثیبہ کے لئے تین دن ٹھہرنا چاہیے۔
Top