صحیح مسلم - رضاعت کا بیان - حدیث نمبر 3618
و حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ مَسْرُورًا فَقَالَ يَا عَائِشَةُ أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ عَلَيَّ فَرَأَی أُسَامَةَ وَزَيْدًا وَعَلَيْهِمَا قَطِيفَةٌ قَدْ غَطَّيَا رُئُوسَهُمَا وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ الْأَقْدَامَ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ
الحاق ولد میں قیافہ شناس کی بات پر عمل کرنے کے بیان میں
عمرو ناقد، زہیر بن حرب، ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان، زہری، عروہ، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن میرے پاس خوشی خوشی تشریف لائے پھر فرمایا اے عائشہ! کیا تو نے مجزز مدلجی کو نہیں دیکھا وہ میرے پاس آیا تو اس نے اسامہ اور زید ؓ کو دیکھا اور ان دونوں پر چادریں تھیں جن سے انہوں نے اپنے سروں کو ڈھانپ رکھا تھا اور ان کے پیر چادر سے باہر تھے اس نے کہا یہ پاؤں ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔
Top