صحیح مسلم - رضاعت کا بیان - حدیث نمبر 3617
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيَّ مَسْرُورًا تَبْرُقُ أَسَارِيرُ وَجْهِهِ فَقَالَ أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا نَظَرَ آنِفًا إِلَی زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فَقَالَ إِنَّ بَعْضَ هَذِهِ الْأَقْدَامِ لَمِنْ بَعْضٍ
الحاق ولد میں قیافہ شناس کی بات پر عمل کرنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، محمد بن رمح، لیث، قتیبہ بن سعید، لیث، ابن شہاب، عروہ، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس خوشی خوشی تشریف لائے کہ آپ ﷺ کے چہرے پر خوشی ظاہر ہو رہی تھی پھر فرمایا کہ کیا تو نے مجزز کو نہیں دیکھا کہ اس نے ابھی ابھی زید بن حارثہ ؓ اور اسامہ بن زید ؓ کے قدموں کو دیکھ کر کہا کہ ان میں سے ایک قدم دوسرے قدم کا جزء ہے۔
Top