صحیح مسلم - رضاعت کا بیان - حدیث نمبر 3609
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ أَنَّ أَبَا عَلْقَمَةَ الْهَاشِمِيَّ حَدَّثَ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ حَدَّثَهُمْ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ يَوْمَ حُنَيْنٍ سَرِيَّةً بِمَعْنَی حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ إِلَّا مَا مَلَکَتْ أَيْمَانُکُمْ مِنْهُنَّ فَحَلَالٌ لَکُمْ وَلَمْ يَذْکُرْ إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهُنَّ
حمل کے بعد قید عورت سے وطی کے جواز کے بیان میں اگرچہ اس کا شوہر ہو کیونکہ قید ہوجانے کے وجہ سے اس کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن مثنی، ابن بشار، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، ابی الخلیل، علقمہ ہاشمی، حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے غزوہ حنین کے دن ایک سریہ (چھوٹا لشکر) بھیجا باقی حدیث مبارکہ اسی طرح ہے اس میں یہ ہے (إِلَّا مَا مَلَکَتْ أَيْمَانُکُمْ ) یعنی جو تمہارے قبضے میں آجائیں ان میں سے بھی تمہارے لئے حلال ہیں اس میں ان کی عدت گزرنے کا ذکر نہیں۔
Top