صحیح مسلم - رضاعت کا بیان - حدیث نمبر 3596
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتُحَرِّمُ الْمَصَّةُ فَقَالَ لَا
ایک دو دفعہ چوسنے سے رضاعت کے بیان میں۔
احمد بن سعید دارمی، حبان، ہمام، قتادہ، ابی الخلیل، عبداللہ بن حارث، حضرت ام الفضل ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا کیا ایک دفعہ کے چوسنے سے حرمت ثابت ہوجاتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا نہیں۔۔
Top