صحیح مسلم - رضاعت کا بیان - حدیث نمبر 3591
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ کُلُّهُمْ عَنْ الْمُعْتَمِرِ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَی أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ قَالَتْ دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ عَلَی نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِي فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي کَانَتْ لِي امْرَأَةٌ فَتَزَوَّجْتُ عَلَيْهَا أُخْرَی فَزَعَمَتْ امْرَأَتِي الْأُولَی أَنَّهَا أَرْضَعَتْ امْرَأَتِي الْحُدْثَی رَضْعَةً أَوْ رَضْعَتَيْنِ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُحَرِّمُ الْإِمْلَاجَةُ وَالْإِمْلَاجَتَانِ قَالَ عَمْرٌو فِي رِوَايَتِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ
ایک دو دفعہ چوسنے سے رضاعت کے بیان میں۔
یحییٰ بن یحیی، عمرو ناقد، اسحاق بن ابراہیم، معتمر، معتمر بن سلیمان، ایوب، ابی الخلیل، عبداللہ بن حارث، حضرت ام الفضل ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ کے پاس ایک دیہاتی آیا اور آپ ﷺ میرے گھر میں تشریف فرما تھے اس نے کہا اے اللہ کے نبی! میرے پاس ایک بیوی تھی اور میں نے اس پر ایک دوسری عورت سے شادی کرلی تو میری پہلی بیوی نے گمان کیا کہ اس نے میری اس نئی بیوی کو ایک یا دو گھونٹ دودھ پلایا ہے تو اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا ایک مرتبہ یا دو مرتبہ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔
Top