صحیح مسلم - رضاعت کا بیان - حدیث نمبر 3574
و حَدَّثَنَاه عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ جَائَ أَفْلَحُ أَخُو أَبِي الْقُعَيْسِ يَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ وَفِيهِ فَإِنَّهُ عَمُّکِ تَرِبَتْ يَمِينُکِ وَکَانَ أَبُو الْقُعَيْسِ زَوْجَ الْمَرْأَةِ الَّتِي أَرْضَعَتْ عَائِشَةَ
رضاعت کی حرمت میں مرد کی تاثیر کے بیان میں
عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، زہری اس سند سے بھی یہ حدیث مروی ہے اس میں ہے کہ ابوقعیس کا بھائی افلح سیدہ عائشہ ؓ کے پاس آیا اور آپ کے پاس حاضر ہونے کی اجازت طلب کی باقی حدیث گزر چکی اس میں یہ بھی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا وہ تیرا چچا ہے تیرا داہنا ہاتھ خاک آلود ہو اور ابوقعیس ؓ اس عورت کے خاوند تھے جس نے سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کو دودھ پلایا تھا۔
Top