صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6911
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي وَاذْکُرْ بِالْهُدَی هِدَايَتَکَ الطَّرِيقَ وَالسَّدَادِ سَدَادَ السَّهْمِ
دعاؤں کے بیان میں
ابوکریب محمد بن علاء ابن ادریس عاصم بن کلیب، حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا یہ دعا مانگا کرو اللہم اھدنی وسددنی اے اللہ مجھے ہدایت عطا فرما اور سیدھا رکھ اور ہدایت کے وقت اپنے راستہ کی ہدایت اور سیدھے کرنے کی دعا کے وقت تیر کے سیدھا ہونے کو پیش نظر رکھو۔
Top