صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6900
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا کَانَ فِي سَفَرٍ وَأَسْحَرَ يَقُولُ سَمِعَ سَامِعٌ بِحَمْدِ اللَّهِ وَحُسْنِ بَلَائِهِ عَلَيْنَا رَبَّنَا صَاحِبْنَا وَأَفْضِلْ عَلَيْنَا عَائِذًا بِاللَّهِ مِنْ النَّارِ
دعاؤں کے بیان میں
ابوطاہر عبداللہ بن وہب، سلیمان بن بلال سہیل بن ابوصالح حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب کسی سفر میں صبح کرتے تو فرماتے سَمِعَ سَامِعٌ سننے والے نے اللہ کی تعریف کی اور اس کی ہم پر آزمائش کے حسن کو سن لیا اے ہمارے رب ہمارے ساتھ رہ اور ہم پر فضل فرما اس حال میں کہ ہم جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔
Top