صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6895
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَی قَالَا أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالٍ عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَمَّا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِهِ اللَّهَ قَالَتْ کَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ
دعاؤں کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، اسحاق بن ابراہیم، یحییٰ جریر، منصور ہلال حضرت فروہ بن نوفل اشجعی سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ ؓ سے رسول اللہ ﷺ کی اللہ تعالیٰ سے دعاؤں کے مانگنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا آپ ﷺ فرماتے تھے اے اللہ میں تجھ سے اپنے کئے ہوئے عمل اور نہ کئے ہوئے عمل کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔
Top