صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6885
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ يَا فُلَانُ إِذَا أَوَيْتَ إِلَی فِرَاشِکَ بِمِثْلِ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ وَبِنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ فَإِنْ مُتَّ مِنْ لَيْلَتِکَ مُتَّ عَلَی الْفِطْرَةِ وَإِنْ أَصْبَحْتَ أَصَبْتَ خَيْرًا
سوتے وقت کی دعا کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ابوالاحوص ابواسحاق حضرت براء بن عازب ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا اے فلاں جب تو اپنے بستر کی طرف آئے باقی حدیث عمرو بن مرہ کی طرح ہے اس میں یہ ہے کہ اور تیرے نبی ﷺ پر ایمان لایا جسے تو نے بھیجا ہے پس اگر تو اسی رات فوت ہوگیا تو فطرت پر تجھے موت واقع ہوگی اور اگر صبح کی تو بھلائی پائے گا۔
Top