بری تقدیر اور بد نصیبی کے پانے سے پناہ مانگنے کے بیان میں
یعقوب قعقاع بن حکیم ذکوان ابوصالح حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا اے اللہ کے رسول مجھے رات بچھو نے کاٹ لیا آپ ﷺ آپ نے فرمایا اگر تو شام کے وقت (أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ) پڑھ لیتا تو تمہیں یہ تکلیف نہ پہنچاتا۔