صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6873
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ وَأَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْهَرَمِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ
عاجز ہونے اور سستی سے پناہ مانگنے کے بیان میں
یحییٰ بن ایوب، ابن علیہ، سلیمان تیمی حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے اے اللہ میں تجھ سے عاجز ہونے سستی بزدلی بڑھاپے اور بخل سے پناہ مانگتا ہوں اور میں تجھ سے عذاب قبر زندگی اور موت کی آزمائشوں سے پناہ مانگتا ہوں۔
Top