صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6868
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَهُوَ ابْنُ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أَدُلُّکَ عَلَی کَلِمَةٍ مِنْ کُنُوزِ الْجَنَّةِ أَوْ قَالَ عَلَی کَنْزٍ مِنْ کُنُوزِ الْجَنَّةِ فَقُلْتُ بَلَی فَقَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
آہستہ آواز سے ذکر کرنے کے استحباب کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، نضر بن شمیل عثمان ابن غیاث ابوعثمان حضرت ابوموسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک کلمہ کی خبر نہ دوں یا فرمایا جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کی میں نے عرض کیا کیوں نہیں آپ نے فرمایا وہ (لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ) ہے۔
Top