صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6845
و قَالَ سُلَيْمَانُ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي السَّفَرِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ رَبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ بِمِثْلِ ذَلِکَ قَالَ فَقُلْتُ لِلرَّبِيعِ مِمَّنْ سَمِعْتَهُ قَالَ مِنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ فَأَتَيْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ فَقُلْتُ مِمَّنْ سَمِعْتُهُ قَالَ مِنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ فَأَتَيْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَی فَقُلْتُ مِمَّنْ سَمِعْتُهُ قَالَ مِنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ يُحَدِّثُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
لا الہ الا اللہ، سبحان اللہ کہنے اور دعا مانگنے کی فضلیت کے بیان میں
سلیمان بن ابوعامر عمر عبداللہ بن ابی سفر شعبی، حضرت ربیع بن خثیم ؓ سے بھی اسی طرح حدیث مروی ہے کہ ربیع نے کہا میں نے یہ حدیث حضرت عمر بن میمون سے سنی راوی کہتے ہیں کہ میں عمرو بن میمون کے پاس آیا اور ان سے پوچھا آپ نے کس سے یہ حدیث سنی انہوں نے کہا ابن ابی لیلی سے پھر میں ابن ابی لیلی کے پاس آیا اور ان سے پوچھا کہ آپ نے کس سے سنا انہوں نے کہا میں نے حضرت ابوایوب انصاری سے سنا وہ اس حدیث کو رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں۔
Top