صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6837
و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَی رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ يَعُودُهُ وَقَدْ صَارَ کَالْفَرْخِ بِمَعْنَی حَدِيثِ حُمَيْدٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ لَا طَاقَةَ لَکَ بِعَذَابِ اللَّهِ وَلَمْ يَذْکُرْ فَدَعَا اللَّهَ لَهُ فَشَفَاهُ
دنیا میں ہی عذاب مانگنے کی کراہت کے بیان میں
زہیر بن حرب، عفان حماد ثابت حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اصحاب میں سے ایک صحابی کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے جو کہ چوزہ کی طرح کمزور ہوچکا تھا باقی حدیث حمید کی طرح ہے اس میں یہ بھی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا تیرے لئے اللہ کے عذاب برداشت کرنے کی طاقت نہیں ہے اور یہ مذکور نہیں کہ پھر آپ نے اس کے لئے اللہ سے دعا مانگی تو اللہ نے اسے شفاء عطا فرما دی۔
Top