صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6812
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ عَنْ الْعَلَائِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دَعَا أَحَدُکُمْ فَلَا يَقُلْ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ وَلَکِنْ لِيَعْزِمْ الْمَسْأَلَةَ وَلْيُعَظِّمْ الرَّغْبَةَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَتَعَاظَمُهُ شَيْئٌ أَعْطَاهُ
یقین کے ساتھ دعا کرنے اور اگر تو چاہے تو عطا کردے نہ کہنے کے بیان میں
یحییٰ بن ایوب، قتیبہ ابن حجر اسماعیل ابن جعفر ؓ علاء، حضرت ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو اے اللہ اگر تو چاہے تو میری مغفرت فرما نہ کہے بلکہ مانگنے میں کامل یقین اور رغبت اختیار کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے لئے کسی چیز کو عطا کرنا دشوار و مشکل نہیں ہے۔
Top