صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6809
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلَّهِ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ اسْمًا مَنْ حَفِظَهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ وَإِنَّ اللَّهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ مَنْ أَحْصَاهَا
اللہ تعالیٰ کے ناموں اور انہیں یاد کرنے والوں کی فضلیت کے بیان میں
عمرو ناقد زہیر بن حرب، ابن ابی عمر ؓ سفیان، عمرو سفیان بن عیینہ، ابی زناد اعرج حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ کے ننانوے نام ہیں جو انہیں یاد کرے جنت میں داخل ہوگا اور اللہ تعالیٰ وتر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے اور حضرت ابن ابی عمر ؓ کی روایت میں ہے جو انہیں شمار کرے۔
Top