صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6808
حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ الْعَيْشِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ الْعَلَائِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ فِي طَرِيقِ مَکَّةَ فَمَرَّ عَلَی جَبَلٍ يُقَالُ لَهُ جُمْدَانُ فَقَالَ سِيرُوا هَذَا جُمْدَانُ سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ قَالُوا وَمَا الْمُفَرِّدُونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الذَّاکِرُونَ اللَّهَ کَثِيرًا وَالذَّاکِرَاتُ
اللہ کے ذکر کی ترغیب کے بیان میں
امیہ بن بسطام عیشی یزید ابن زریع روح بن قاسم عنہ علاء، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ مکہ کے راستے میں چل رہے تھے آپ ایک پہاڑ پر سے گزرے جسے جمدان کہا جاتا تھا آپ ﷺ نے فرمایا چلتے رہو یہ جمدان ہے مفردون آگے بڑھ گئے صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول مفردون کون ہیں؟ آپ نے فرمایا اللہ کا ذکر کثرت سے کرنے والے مرد و عورتیں۔
Top