صحیح مسلم - دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان - حدیث نمبر 6948
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا نَضْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُکُمْ فِيهَا فَيَنْظُرُ کَيْفَ تَعْمَلُونَ فَاتَّقُوا الدُّنْيَا وَاتَّقُوا النِّسَائَ فَإِنَّ أَوَّلَ فِتْنَةِ بَنِي إِسْرَائِيلَ کَانَتْ فِي النِّسَائِ وَفِي حَدِيثِ ابْنِ بَشَّارٍ لِيَنْظُرَ کَيْفَ تَعْمَلُونَ
اہل جنت میں غریبوں اور اہل جہنم میں عورتوں کی اکثریت ہونے کے بیان میں
محمد بن مثنی، محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، ابی مسلمہ ابونضرہ شعبہ، ابی مسلمہ ابا نضرہ حضرت ابوسعید خدری ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا دنیا میٹھی اور سرسبز ہے اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں خلیفہ ونائب بنانے والا ہے پس وہ دیکھے گا کہ تم کیسے اعمال کرتے ہو دنیا سے بچو اور عورتوں سے بھی ڈرتے رہو کیونکہ بنی اسرائیل میں سب سے پہلا فتنہ عورتوں میں تھا۔
Top