صحیح مسلم - خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں - حدیث نمبر 5898
و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَی آلِ طَلْحَةَ وَعَبْدِ رَبِّهِ وَيَحْيَی ابْنَيْ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ وَلَمْ يَذْکُرْ فِي حَدِيثِهِمْ قَوْلَ أَبِي سَلَمَةَ کُنْتُ أَرَی الرُّؤْيَا أُعْرَی مِنْهَا غَيْرَ أَنِّي لَا أُزَمَّلُ
خوابوں کے اللہ کی طرف سے اور نبوت کا جزء ہونے کے بیان میں
ابن ابی عمر سفیان، محمد بن عبدالرحمن مولیٰ آل طلحہ عبدربہ یحییٰ سعید محمد بن عمرو بن علقمہ ابوسلمہ ابوقتادہ، حضرت ابوقتادہ ؓ نے نبی ﷺ سے اسی طرح حدیث روایت کی ہے لیکن اس میں ابوسلمہ کا قول میں خواب دیکھتا جس سے میری کیفیت بخار کی سی ہوجاتی تھی لیکن میں چادر نہ اوڑھتا تھا مذکور نہیں ہے۔
Top