زمین ہبہ کرنے کے بیان میں
عبداللہ بن عبدالرحمن دارمی، عبداللہ بن جعفر، عبیداللہ بن عمرو، زید بن ابی انیسہ، عبدالملک بن زید، طاؤس، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جس شخص کے پاس زمین ہو اور وہ اسے اپنے بھائی کو ہبہ کرے تو اس کے لئے یہ بہتر ہے۔