زمین ہبہ کرنے کے بیان میں
عبد بن حمید، محمد بن رافع، عبدالرزاق، معمر، ابن طاو س، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو اپنی زمین ہبہ کر دے یہ اس سے اتنی اتنی معلوم چیز وصول کرنے سے بہتر ہے ابن عباس ؓ نے فرمایا یہی حقل ہے جسے انصار محاقلہ کہتے ہیں۔