صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3926
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ کَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَهَبْهَا أَوْ لِيُعِرْهَا
زمین کو کرایہ پر دینے کے بیان میں
محمد بن مثنی، یحییٰ بن حماد، ابوعوانہ، سلیمان، ابوسفیان، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے میں نے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے جس کی زمین ہو اسے چاہیے کہ وہ ہبہ کر دے یا عاریت وادھار پردے دے۔
Top