صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3858
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ ح و حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِکَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ کَذَبَا وَکَتَمَا مُحِقَ بَرَکَةُ بَيْعِهِمَا
بائع اور مشتری کے لئے خیار مجلس کے ثبوت کے بیان میں
ابن مثنی، یحییٰ بن سعید، شعبہ، عمرو بن علی، یحییٰ بن سعید، عبدالرحمن بن مہدی، شعبہ، قتادہ، ابی خلیل، عبداللہ بن حارث، حضرت حکیم بن حزام ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا بیع کرنے والوں کو اختیار ہے جب تک جدا نہ ہوجائیں پس اگر وہ دونوں سچ بولیں اور بیان کردیں عیوب وغیرہ تو ان کی بیع میں برکت دی جائے گی اور اگر انہوں نے جھوٹ بولا اور عیوب کو چھپایا تو ان کی بیع کی برکت مٹا دی جاتی ہے۔
Top