صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3847
و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ قَدْ رَأَيْتُ النَّاسَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ابْتَاعُوا الطَّعَامَ جِزَافًا يُضْرَبُونَ فِي أَنْ يَبِيعُوهُ فِي مَکَانِهِمْ وَذَلِکِ حَتَّی يُؤْوُوهُ إِلَی رِحَالِهِمْ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاهُ کَانَ يَشْتَرِي الطَّعَامَ جِزَافًا فَيَحْمِلُهُ إِلَی أَهْلِهِ
قبضہ سے پہلے بیعہ کے بیچنے کے بطلان کے بیان میں۔
حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، سالم بن عبداللہ، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ میں نے لوگوں کو رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں دیکھا جو وہ کسی غلہ کو اندازاً خریدتے تو ان کو مارا جاتا اس بات پر کہ وہ اس کو اسی جگہ فروخت کریں یہاں تک کہ اس کو اپنے گھروں میں یا کسی دوسری جگہ منتقل کرلیتے ابن شہاب کہتے ہیں مجھے عبیداللہ بن ابن عمر ؓ نے بیان کیا کہ ان کے والد غلہ اندازاً خریدتے تو اس کو اپنے گھر اٹھا لاتے تھے۔
Top