صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3841
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کُنَّا فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبْتَاعُ الطَّعَامَ فَيَبْعَثُ عَلَيْنَا مَنْ يَأْمُرُنَا بِانْتِقَالِهِ مِنْ الْمَکَانِ الَّذِي ابْتَعْنَاهُ فِيهِ إِلَی مَکَانٍ سِوَاهُ قَبْلَ أَنْ نَبِيعَهُ
قبضہ سے پہلے بیعہ کے بیچنے کے بطلان کے بیان میں۔
یحییٰ بن یحیی، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں غلہ خریدتے پھر آپ ﷺ ہمارے پاس ایک آدمی کو بھیجتے جو ہمیں مکان خرید سے اس چیز کو اٹھالے جانے کا حکم کرتے کسی اور کو بیچنے سے پہلے۔
Top