صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3836
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَکِيُّ وَقُتَيْبَةُ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلَا يَبِعْهُ حَتَّی يَسْتَوْفِيَهُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَأَحْسِبُ کُلَّ شَيْئٍ مِثْلَهُ
قبضہ سے پہلے بیعہ کے بیچنے کے بطلان کے بیان میں۔
یحییٰ بن یحیی، حماد بن زید، ابوربیع عتکی، قتیبہ، حماد، عمرو بن دینار، طاؤس، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے غلہ خریدا تو وہ اسے قبضہ سے پہلے نہ بیچے۔ ابن عباس ؓ نے فرمایا میں ہر چیز کو اسی طرح گمان کرتا ہوں۔
Top